انکولہ :27؍ جون(ایس اؤ نیوز) بین الاقوامی منشیات اور غیر قانونی سپلائی مخالف دن کی مناسبت سے اترکنڑا ضلع کے مختلف پولس تھانوں کے ذریعے کل 69معاملات میں ضبط کردہ گانجہ اور نشیلی اشیاء کوسپریم کورٹ کی جانب سے دئیےگئےاصولوں کے مطابق انکولہ تعلقہ کے کچرا نکاسی مرکز کی جانب سے ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر کی نگرانی میں ضائع کردیا گیا ۔
عدالت کی منظوری کے ساتھ تعلقہ کے بوگری بائیل کینرا آئی ایم اے کانٹریٹمنٹ مرکز میں پولس محکمہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں گانجہ ، چرس ، گانجہ کے پودے جیسے نشیلی اشیاء کو ٹھکانےلگایاگیا ، اس وقت خود ایس پی جائے وقوع موجود تھیں۔ ضائع کی گئی نشیلی اشیاء میں 75کے جی 119گرام 495ملی گرام گانجہ، 195گرام چرس اور 61گانجہ پودے شامل تھے جن کی کل مالیت 16لاکھ 17ہزار 460روپئے بتائی گئی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ ، ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا، کرائم برانچ کے اروند کلگجی ، سی پی آئی سنتوش شٹی، فنگر پرنٹس شعبہ کے راگھویندر نائک اور پولس اہلکار موجود تھے۔